پاکستانی خبریں

کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکہ ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دہشت گردی کے تمام واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان خلاف استعمال کررہا ہے ،جب تک افغانستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے یہاں ایسے واقعات متوقع ہیں۔

ترجمان کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ،دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر رات ساڑھے 8 بجے ہوا،بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ،دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button