پاکستانی خبریں

حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے: ناصرحسین شاہ

صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن اوربیٹی کا بہت احترام ہے اور یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کےخلاف یا اپنی شہرت کیلئے انہیں استعمال نہیں کرتے، حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں، انہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر شرم آنی چاہیے۔

Related Articles

Back to top button