پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید 27 اموات، 979 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی۔ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ 78 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد 31 ہزار606 ہے جبکہ 1 ہزار 8 سو 71 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 499 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 484 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو 51، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار ایک سو 80، بلوچستان میں 27 ہزار 2 سو 45، اسلام آباد میں 82 ہزار 6 سو 52، آزاد کشمیر میں 20 ہزار 293 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 98 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 26 لاکھ 41 ہزار 6 سو 54 افراد کو کورونا کی سنگل خوراک، 29 لاکھ 39 لاکھ 7 سو 48 افراد کو مکمل خوراک جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 402 افراد کو دو خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

Related Articles

Back to top button