پاکستانی خبریں

نادہندگان سے ٹیکس وصولی, خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا ڈیرہ غازی خان میں خواجہ سرا ؤں کے ذریعے ٹیکس وصولی کا تجربہ کامیاب رہا، محکمے نے اب صوبے بھر میں خواجہ سراؤں سے یہ کام لینے کی ٹھان لی ہے۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا تجربہ کامیاب رہا، اب صوبے بھر میں ان سے یہ کام لیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نےموٹرسائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ محکمے کو رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی تاہم اس وقت بھی دو لاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیے بغیر سڑکوں پر فراٹے بھر رہی ہیں۔

محکمے کا کہنا ہےکہ الیکٹرانک گاڑیوں کو ٹیکس کی مد میں 50 سے 75 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیومیٹرک طریقے سے ہوگی، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button