پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے پر ہے: سابق صدر آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت مانگے تانگے پر ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، کچھ ہو توجائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے، اس کا بلو بیک پاکستان پر آسکتا ہے، ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار کرنا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو ہر معاملے پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button