پاکستانی خبریں

بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایک اور حملہ، ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے سپاہی کفایت اللّٰہ شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک میں آئی ای ڈی حملہ کیا۔ ایم 8 پر واٹر باؤزر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہید ایف سی اہلکار کا تعلق سبی سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے بزدلانہ حملے فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

Related Articles

Back to top button