پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، ملک بھرمیں مزید 23 اموات اور 901 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید 23 اموات اور 901 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار211 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہوگئی ہے

ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 ہے اور 9 لاکھ 291 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 410، خیبرپختونخوا 4 ہزار 304، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 565، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 628، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 796، سندھ 3 لاکھ 35 ہزار555، بلوچستان27 ہزار3، آزاد کشمیر 20 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 984 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button