پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں پولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد میں پولیس نےگھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون ون میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس موقعے پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا جب کہ ایک ڈاکو فرار ہوگیا، زخمی پولیس اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرار ہونے والے ڈاکوکی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے پمز میں دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے جواں مردی سے لڑنے والے جوانوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button