پاکستانی خبریں

طالبعلم زیادتی کیس: ملزم عزیز الرحمان مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم عزیز الرحمان کو مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نے ملزم عزیز الرحمان کو پولیس نے کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو تفتیش سے آگاہ کیا اور ملزم کی ڈی این اے رپورٹ پیش کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل چیک اپ بھی کروا لیا ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش کیلئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی جس کے بعد اب ملزم کو دوبارہ 28 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button