پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی: پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات کے سوال پرکہا ہےکہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ سارے ضمنی انتخاب کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب تو 2 سال رہ گئے ہیں، اگر یہ باتیں مانتے تو حالات کافی بہتر ہوسکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں کبھی کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان سے اجازت لے کر آصف زرداری سے ملاقات کی ،سینیٹ انتخابات میں بھی آصف زرداری نے اِن کےکہنے پر اپنے ارکان کو دستبردارکرایا تھا، اس عمل میں وزیر اعظم عمران خان کی اجازت بھی شامل تھی۔

Related Articles

Back to top button