پاکستانی خبریں

سندھ حکومت کا 10 سال پرانے ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ

سندھ میں غیرمقامی افراد کے جعلی ڈومیسائل بنوانے کے معاملے میں سندھ حکومت نے 10 سال کے دوران جاری کیے گئے ڈومیسائل اور پی آر سی کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 10سال کے دوران جاری کیے گئے ڈومیسائل ، پی آر سی کی جانچ پڑتال کرائی جائےگی، ڈومیسائل اور پی آر سی کے اجرا کے لیے قواعد سخت کردیے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کمشنرز کو ڈومیسائل اور پی آرسی کےاجرا سےقبل فیلڈ ویریفکیشن کی ہدایت کی ہے اور گزشتہ دس سال میں بننے والے جعلی ڈومیسائل کمشنرز کے ذریعے منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button