پاکستانی خبریں

بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق بل پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا۔

بلاول نے کہا کہ ایک شخص کیلئے چور دروازے سے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس تیار کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کلبھوشن کے معاملے میں سہولت کار نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو این آراو دینا ہے تو عمران خان خود دیں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ڈیل سے پارلیمان کو آگاہ کیا جائے، فضائی اڈوں سےمتعلق عمران خان کے بیان پر یقین نہیں تشویش ہے کہ عمران خان ہوائی اڈوں کے معاملے پر بھی یوٹرن نہ لے لیں۔

Related Articles

Back to top button