پاکستانی خبریں

حکومت پنجاب کا انتظامی امور کی بہتری کیلئے نئے ڈویژن، اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام پر غور شروع کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے ڈویژن ، نئے اضلاع اورنئی تحصیلوں کے قیام پر غورشروع کردیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاموشی کے ساتھ مختلف اداروں کوٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر خفیہ طور پر نئے اضلاع ، تحصیلوں کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے، اور مختلف اداروں سے نئے اضلاع کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس مانگ لی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اصولی طور پر نئے اضلاع اور نئی تحصیلوں کے قیام کے حامی ہیں اور انہوں نے نئے فیصلے کے حوالے سے ابتدائی مشاورت بھی کرلی ہے، اور سیاسی طور پر اس فیصلے کے وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجٹ منظوری کے بعد پنجاب میں نئے اضلاع ،نئی تحصیلوں اورنئے ڈویژن کے حوالے سے با ضابطہ کام ہوگا، سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے بھی ان کے اضلاع میں ردو بدل کےحوالے سے مشاورت کی جائے گی، پنجاب بھر میں زیادہ آبادی والے بڑے اضلاع میں کانٹ چھانٹ کا امکان ہے اور کئی حلقوں میں ردوبدل متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button