پاکستانی خبریں

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 1050 نئے کیسز رپورٹ اور 37 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1050 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 65 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ عالمی وبا سے 37 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.5 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21977 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 48 ہزار 268 تک جاپہنچے ہیں۔

Related Articles

Back to top button