پاکستانی خبریں

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہِ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کےامور،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کےخطےاورعالمی سطح پر متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے ۔

برطانوی ہائی کمشنرنےخطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button