پاکستانی خبریں

لاہور میں میٹرو بسیں کھٹارا ہونے لگی، بیشتر بسوں کے ایئر کنڈیشنز خراب ہوگئے

لاہور میں 2013 سے چلنے والی میٹرو بسیں کھٹارا ہونے لگی، بیشتر بسوں کے ایئر کنڈیشنز (اے سی) خراب ہوگئے جس پر انتظامیہ نے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلانا شروع کر دیں۔

لاہور میں میٹروبسوں کے اے سی کئی دنوں سے خراب پڑے ہیں، شہریوں کو شدید گرمی میں بغیر اے سی سفر کرنا پڑ رہا ہے، مسافروں کو گھٹن سے بچانے کے لیے کھڑکیاں کھول کر بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

انچارج میٹرو بس عزیز شاہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود کنٹریکٹرز بسوں کی مرمت نہیں کروا رہے،کنٹریکٹرز کو بسوں کی خرابی کی شکایات پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button