پاکستانی خبریں

وزیرخارجہ کی فلسطینی ہم منصب ڈاکٹرریاض المالکی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹرریاض المالکی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاض المالکی نے فلسطین میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان، پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطینی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے شرٹ کا تحفہ فلسطینی وزیر خارجہ کو پیش کیا جس پر تحریر تھا ’اے ارض، فلسطین میں بھی حاضر ہوں‘۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے واضح، دو ٹوک اور اصولی مؤقف کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے فلسطینی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

Related Articles

Back to top button