پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، ملک بھرمیں مزید39 اموات اور1ہزار43 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید39 اموات اور1ہزار43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار913 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ46 ہزار227ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد35ہزار809ہے اور8لاکھ88 ہزار505 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار603افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار306، خیبرپختونخوا 4 ہزار 252، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔;

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار278، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار663، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 641، سندھ 3 لاکھ 30 ہزار552، بلوچستان 26 ہزار 466، آزاد کشمیر 19 ہزار 868 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button