پاکستانی خبریں

سندھ حکومت آج14کھرب روپے کا بجٹ پیش کرے گی

سندھ حکومت آج مالی سال2021-22 کیلئے14 کھرب روپے کا بجٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔

سندھ کے صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 222ارب اورکراچی کےمنصوبوں کےلئے22ارب روپے رکھےجانے کا امکان ہے۔

اسکول ایجوکیشن کیلئے 215ارب اور کالج ایجوکیشن کے لئے 25ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ صحت کا بجٹ 172ارب روپے کا ہوسکتا ہے۔

پولیس اور امن و امان کے لئے 105ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات کے لئےایک کھرب19ارب سےزائد رکھنے کی تجویز ہے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کا مجموعی بجٹ 53ارب اور ٹرانسپورٹ کے لئے14ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
تنخواہوں اور پنشن میں 20 سے 25 فیصد اضافے اور مزدور کی کم ازکم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 120 ارب روپے جبکہ سندھ ریونیو بورڈ کے تحت ٹیکس وصولی کا ہدف 155 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بجٹ میں مجموعی آمدن کا 60 فیصد تخمینہ وفاق سے ملنے والے مالیاتی شیئر پر ہوگا۔

وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 5 اعشاریہ 37 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 1612 جاری اور 1671 نئی اسکیمز شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button