پاکستانی خبریں

کورونا مزید 59 زندگیاں نگل گیا، 838 نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید59 اموات اور838 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار256، خیبرپختونخوا 4 ہزار 234، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار170، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار205، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار663، بلوچستان 26 ہزار 275، آزاد کشمیر 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button