پاکستانی خبریں

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد سپردِ خاک کردیئے گئے

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد لندن اونٹاریو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیے گئے۔

جاں بحق ہونے والے خاندان کی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر کینیڈین حکام ،مختلف رنگ ونسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی بھی ہوا ہے جس کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button