پاکستانی خبریں

بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان نےغریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

Related Articles

Back to top button