پاکستانی خبریں

کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز ریٸر ایڈمرل سبحان بیکروف کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز ریٸر ایڈمرل سبحان بیکروف نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈر آذرباٸیجان نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

Related Articles

Back to top button