پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس، جامع انکوئری کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کے ذریعے ٹرین کے خوفناک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کوحادثے کی جگہ پہنچنے کی ہدایات کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پنو عاقل سے حادثے کی جگہ پرپہنچ گئے۔

سکھرمیں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہونے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔

پاکستان ریلویز نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔ حادثے سے متعلق 0719310087 نمبر پر رابط کرکے معلومات لی جاسکتی ہیں۔ زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button