پاکستانی خبریں

چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور میں پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے لاہور میں پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان سمیت دیگر سینیئر ججز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام اہم سنگ میل ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب کمرشل کورٹس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےعہدہ کے 42 ججزکی کمرشل کورٹس میں بطور ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں 7 سے 10 جون تک ان ججز کیلئے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جا ئے گا۔

Related Articles

Back to top button