پاکستانی خبریں

10 سال بعد کویتی ویزے کی بحالی، پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی

چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز محمد عثمان نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے کی بحال پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کہنا تھا کہ کویتی ویزا کی بحالی پر موجودہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ماضی میں ویزے بحالی سے متعلق حکومتی عہدیداروں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے دوران کویت نے پاکستانی پیرامیڈیکل اسٹاک کو نوکریاں دیں، تقریباً 700 عملہ گیا۔

محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کویت نے فیملی اور وزٹ ویزا بحال کیا ہے جبکہ ورک ویزے میں دو حصے کیے گئے ہیں جن میں مہارت رکھنے والوں کو موقع دیا جائے گا، پاکستان سے ورک فورس خلیجی مملک زیادہ جاتی ہے جن میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آتا ہے۔ کویت کے ویزا بحالی کے بعد ورکرز وہاں بھی جائیں گے۔

خیال رہے کہ کویت نے 10سال بعد پاکستان کے لیے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنے خاندان کے افراد کو کویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد کویت جاسکیں گے۔

Related Articles

Back to top button