پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید83 اموات اور1 ہزار893کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید83 اموات اور1 ہزار893کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار105 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار478ہے اور 8 لاکھ 56ہزار5 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار540، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار746، پنجاب 3 لاکھ41 ہزار 390، سندھ 3 لاکھ 21 ہزار425، بلوچستان 25 ہزار476، آزاد کشمیر 19 ہزار388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button