پاکستانی خبریں

حکومت کے صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور حکومت کے صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا اور سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا لیکن ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعوؤں پر کیسے مطمئن ہوں؟ رواں سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button