پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید92 اموات اور2 ہزار28کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید92 اموات اور2 ہزار28کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ26 ہزار695ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52ہے اور 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار51، خیبرپختونخوا 4 ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار357، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار124، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 557، سندھ 3 لاکھ 19 ہزار447، بلوچستان 25 ہزار295، آزاد کشمیر 19 ہزار287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button