پاکستانی خبریں

الحمد اللہ ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں اور اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اب تک 16 لاکھ 63 ہزار افراد کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button