پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لیڈی ڈاکٹر خالقِ حقیقی سے جا ملیں

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کرگئیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عالیہ 2 ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جو کہ اب انتقال کرگئی ہیں، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے بھی ڈاکٹر عالیہ مختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سےشہید ڈاکٹروں کی تعداد 68 اور شہید ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106تک جاپہنچی ہے ۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا ویکسین موبائل یونٹ فعال کردیے گئے ہیں جہاں دوردرازعلاقوں میں موبائل یونٹ کے ذریعے ویکسینیشن کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ کے ہر تعلقہ میں 5 موبائل یونٹس کام کریں گے۔

Related Articles

Back to top button