پاکستانی خبریں

طلبہ کا امتحانات سے متعلق حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج

اسلام آباد میں طلبہ نے امتحانات کے اعلان کے حکومتی فیصلے کے خلاف فیض آباد پراحتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے طلبہ نے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم سے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرفیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

طلبہ کا مؤقف ہے کہ آن لائن کلاسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیے جائیں۔

طلبہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، اس دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی، طلبہ نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے بعد طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔

Related Articles

Back to top button