پاکستانی خبریں

30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسی نیشن کا عملں آج سے شروع

ملک بھر میں آج سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی۔

ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد اب رجسٹرڈ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ روزانہ 20 ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 21 فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔ عید کے دوران لوگوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے مگر اس کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔ مشکل سے نکلنے میں صرف چند ہفتے لگیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button