پاکستانی خبریں

ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی بچوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالرکی رقم عطیہ کرنے کا اعلان

فلسطینی بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے غزہ کے معصوم بچوں کےلیے دو کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم غزہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے والی این جی او کے حوالے کی جائے گی۔

فلسطینی بچوں کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اسرائیلی جارحیت سے تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے خرچ کی جائے گی۔

پاکستانی طالبہ نے بتایا کہ یہ رقم بچوں کو صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کےلیے بھی استعمال کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button