پاکستانی خبریں

عمران خان نیازی ضدی مغرور ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف وزیر اعظم عمران خان پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا عمران خان نیازی ضدی مغرور ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں۔

وزیر اعظم مجھ سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ مشاورت والے خط میں میں میرا نام تک نہیں لکھتے، میں جواب میں دل پر پتھر رکھ کر ان کو وزیر اعظم عمران خان لکھتا ہوں وہ جواب میں پھر صرف اپوزیشن لیڈر لکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے عمران خان نیازی کسی پیر کے کہنے پر اپوزیشن کو تہہ بالا کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کو تباہ کرنے سے ہی چینی سستی ہوگی، ترقی ہوگی مسائل حل ہوں گے۔

عمران خان نیازی نے پارلیمنٹ کو تالے لگائے ہوئے ہیں۔ سب جان لیں قوم کے مسائل پارلیمنٹ صرف پارلیمنٹ میں ہی حل ہوں گے۔

ن لیگ کے صدر شہبا شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نواز شریف کے دوست تھے۔ مجھے دوست بھی نواز شریف سے وراثت میں ملے ہیں۔ چاہے نثار ہوں یا خواجہ آصف۔

نثار تو میرے مخالف تھے پھر قریبی دوست بن گئے۔ 30سالہ دوستی کا تعلق، غلط طور پر ختم ہوا۔ حلف اٹھانے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے انہوں نے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

شہباز شریف نے کہا ہے میدان جنگ میں گھوڑے اور موذی بیماریوں میں ڈاکٹرز تبدیل نہیں ہوتے۔ لندن کرکٹ کا میچ دیکھنے یا جادو ٹونا سیکھنے نہیں جارہا تھا۔ میں خطرناک کینسر کا مریض رہ چکا ہوں 2003سے لندن میں ریگولر چیک اپ ہوتا ہے چیک اپ کروانے جانا صحت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہمارا راستہ نہیں ہے، قومی مفاہمت کے لیے نواز شریف سے بات کروں گا۔ مجھے ان کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو یہ کروں گا۔

مسلم لیگھ ن کے مرکزی صدر نے کہا گارنٹی دیتا ہوں کہ نواز شریف قومی ترقی کے لیے تعاون پر تیار ہوں گے۔شرط یہ ہے کہ سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، جس میں صاف شفاف الیکشن ہوں، ادارے اپنے دائرے میں کام کریں ، آئین و قانون کی حکمرانی ہو ، عدلیہ آزاد ہو اور مقننہ کو کام کرنے کا موقع ملے۔

شہباز شریف نے کہا، مریم نواز سیاست دان ہیں، مریم ہوں یا حمزہ، سیاست سب کا حق ہے۔ فیصلہ عوام کریں گے، مریم کو گرومنگ کی ضرورت ہے ان کے والد اور میں چچا کی حیثیت سے یہ کام کریں گے۔

Related Articles

Back to top button