پاکستانی خبریں

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انسداد پولیو کے لیے پاکستان کے عزم اور کورونا کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا اور آرمی چیف نے دنیا سے انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے،پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثرنہیں ہوگا تو اسےکامیابی کہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے پولیوٹیمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سب کی کوششیں کارفرما ہیں۔

Related Articles

Back to top button