پاکستانی خبریں

سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ آئندہ حکومتوں کے لیے مسائل پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملا دیا ہے۔ ملک کے فیصلے عمران خان نے قرض دینے والے ممالک کے ہاتھوں میں سونپ دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رواں سال عمران خان 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں اور بیرونی قرضے 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی رفتار سے قرض لیتی رہی تو قوم کو مستقبل میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button