پاکستانی خبریں

سوشل میڈیا پر بم دھماکے کی جھوٹی خبر، ملزم اظہر گرفتار

بدین میں سوشل میڈیا پر بم دھماکے کی جھوٹی خبر پھیلانے والے ملزم اظہر کو دادو سے گرفتار کرلیاگیا۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بدین شبیر احمد سیٹھار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پوسٹ کرنے کا نوٹس لیاتھا۔

ایس ایس پی کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر گاڈہی کو دادو سے گرفتار کرلیا۔

ملزم خیر پور ناتھن شاہ کا رہائشی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Back to top button