پاکستانی خبریں

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا حج کے خواہشمند افراد کیلئے اہم بیان

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے خواہشمند عازمین سعودی ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کے لیے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی ہے، 15 ہزار حجاج لوکل جب کہ 45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج کی سعادت حاصل کریں گے، امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا لہذا حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔

نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں جس کے مطابق عمر کی حد 10 تا 90 سال اور مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہوگا جب کہ مستند کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

Back to top button