پاکستانی خبریں

لینے دینے والے نواز شریف کا پیچھا کررہے ہیں تو اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لینے دینے والے نواز شریف کا پیچھا کررہے ہیں تو اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کون سے حملہ آور تھےجو نواز شریف ان کےخاندان کودکھائی دیتے ہیں، نواز شریف علاج کیلئے نہیں اپنے بیٹے کےکاروبار کو دیکھنے کیلئےگئےہیں۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب سے ظلِ سبحانی دوئم نےمنہ کھولا ہے جعلی راجکماری کے لب پر تالے لگ گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لینے دینے والے آپ کا پیچھاکر رہے ہیں تواس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،جن کا آپ نے لینا دینا ہے ان کا سامنا کریں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ لندن حملہ کی بات بھی مصنوئی ہمدردیاں لینے کی ایک جھلک ہے۔

Related Articles

Back to top button