پاکستانی خبریں

بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، اتحادی جماعتوں کو مزید وزارتیں ملنے کی توقع

بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے اور اتحادی جماعتوں کو مزید وزارتیں ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی اے پی کو مزید ایک ایک وزارت دینےکی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری وزارت لینے سے انکاری ایم کیو ایم بھی مان گئی ہے اور اس بار فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ہے جس کے بعد خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کو بطور وزیر شامل کرنےکا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ق لیگ کے کامل علی آغا اور بی اے پی کے انوارکاکڑ متوقع وزیر ہوں گے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ایم این اے طاہر صادق کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button