پاکستانی خبریں

عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اعتماد کھوچکے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صفوں میں بھی اعتماد کھوچکے۔

اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے، معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان وزیروں اور مشیروں کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹیکسوں کے نام پر عوام سے اربوں روپے وصول کرنے والی حکومت کی دیانتداری عوام کی نظروں میں مزید مشکوک ہوچکی ہے، عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھاکہ عمران خان اتنے نااہل ہیں کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بھی اب اپنے اعتماد کو کھوچکے ہیں، صرف اقتدار کو حاصل کرنے کیلئے جھوٹے دعوے کرنے والا شخص ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

Back to top button