پاکستانی خبریں

لاہورجنرل اسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار کرلیا گیا

لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں مریضوں سے فیس بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم عطا ظفر ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو لوٹتا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزم عطا ظفر نارووال کا رہائشی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے کوٹ لکھپت پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button