پاکستانی خبریں

پنجاب میں 8 مئی سے لاک ڈاؤن ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 8 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سختی نہیں کرنا چاہتے ،صرف اپنے لوگو ں کی جانوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پرقابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل شہریوں کے مفاد میں ہے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ مشاورت سے کیاگیا اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کررہے ہیں۔

عثمان بزدار نےشہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام کریں گے، عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں۔

Related Articles

Back to top button