پاکستانی خبریں

کل شام 6 بجے کے بعد لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع کر دیں گے: ڈی سی اسلام آباد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کی ہدایت کی روشنی میں کل شام 6 بجے کے بعد سے وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ شروع کر دیں گے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا کہ کل شام سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔کل شام سے تمام بس اڈوں، پارکساور تجارتی مراکز کو بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری عید کے حوالے سے اپنے تمام کام آج ہی نمٹا لیں۔ عید کے 8 دن گھر رہیں محفوظ رہیں،کی پالیسی پرعملدرآمد کرائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔ پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button