اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں، مریم کی ٹوئیٹ

اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں، مریم کی ٹوئیٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خوشاب کی بہنو، بھائیو اور بزرگو کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں۔

انہوں نے خوشاب میں ضمنی انتخاب کے موقع پر وہاں کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک کلو آٹا، چینی کے لیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں اب خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

واضح رہے کہ آج خوشاب کے صوبائی حلقے میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں