وزیر اعظم  آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سےخطاب کریں گے

وزیر اعظم آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سےخطاب کریں گے

وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ایک بج کر 30 منٹ پرویڈیو لنک سےخطاب کریں گے۔

فواد چودھری نے تحریر کیا کہ سفارت خانے ملک اورقوم کی پہچان ہیں، سفارت کاروں کا کرداراس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ یہ اہم ہے کہ سفارت کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خصوصاً مزدوروں کے مسائل پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں