حسن ابدال: تیزرفتار بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

حسن ابدال: تیزرفتار بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

پنجاب کی تحصیل حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے، جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے بس حادثے کےمقام اور اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمی افراد کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں کے برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں