مقامی عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روزکی توسیع کردی

مقامی عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روزکی توسیع کردی

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی ۔

پولیس نے جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ،تفتیشی افسر کا کہناتھاکہ جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے۔

جاوید لطیف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع او رپولی گرافک ٹیسٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ ان کے مؤکل نے کس ادارے کے خلاف بات کی ہے۔، عدالت نے دلائل سننےکے بعد جاوید لطیف کو 7 مئی کو پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

سماعت کےبعد لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہناتھا کہ جاوید لطیف کے خلاف کیس پی ٹی آئی کے کونسلر نے درج کرایا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پولیس چوروں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے،کلبھوشن کو ان سے زیادہ سہولتیں ہیں، ہمیں صرف انصاف ملنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں