گورنر سندھ نے مصطفیٰ کمال کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینےکی تردید کردی

گورنر سندھ نے مصطفیٰ کمال کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینےکی تردید کردی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کردی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گئے۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی تھی ،گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نےکہا کہ 7 ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں کہہ دو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف بلدیہ ٹاؤن میں تحریک انصاف نےمہم چلائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں